اسلام آباد میں صاحبقران امیر تیمور کی 690ویں سالگرہ کی مناسبت سے روحانی و تعلیمی تقریب منعقد
اسلام آباد میں جمہوریہ ازبکستان کے سفارتخانے کے زیر اہتمام عظیم مدبر، سپہ سالار، علم، ثقافت اور فنون کے سرپرست، صاحبقران امیر تیمور کی ولادت کی 690ویں سالگرہ کے موقع پر ایک روحانی و تعلیمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اسلام آباد میں جمہوریہ ازبکستان کے سفارتخانے کے زیر اہتمام عظیم مدبر، سپہ سالار، علم، ثقافت اور فنون کے سرپرست، صاحبقران امیر تیمور کی ولادت کی 690ویں سالگرہ کے موقع پر ایک روحانی و تعلیمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان میں عارضی اور مستقل طور پر مقیم ہم وطنوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز ازبکستان کے سفیر علی شیر تُختائیف کے خطاب سے ہوا، جنہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیائیف کی جانب سے امیر تیمور کی 690ویں سالگرہ کو وسیع پیمانے پر منانے سے متعلق قرارداد کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ اس دستاویز کا مقصد امیر تیمور کی شخصیت، عالمی تاریخ اور توران کی تہذیب میں ان کے کردار کا گہرائی سے مطالعہ کرنا اور تیموریوں کے منفرد اور زرخیز ورثے کو ازبکستان سمیت دنیا بھر میں فروغ دینا ہے۔
سفیر کے مطابق اس قرارداد کا بنیادی مقصد اس سلسلے میں جاری تنظیمی، عملی، سائنسی اور روحانی و تعلیمی سرگرمیوں کو ایک نئی معیاری سطح پر لے جانا ہے، تاکہ "دوسری نشاۃ ثانیہ" کی قومی و عالمی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی نسل کی تربیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ قرارداد کے مطابق امیر تیمور کی 690ویں سالگرہ رواں سال ملک کے اندر اور بیرون ملک بھرپور انداز میں منائی جا رہی ہے، جبکہ ان کی سفارتی حکمت عملی کی نمایاں خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
تقریب میں شریک ہم وطنوں نے بھی امیر تیمور کے علمی، سیاسی اور تاریخی ورثے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مرغوبہ رضائےوا، ہم وطن:
انہوں نے کہا کہ بطور اسکول ٹیچر انہوں نے کئی برسوں تک امیر تیمور کی شخصیت کا مطالعہ کیا اور طلبہ تک یہ علم منتقل کیا۔ ماضی میں نصاب میں امیر تیمور اور دیگر عظیم شخصیات پر کم توجہ دی جاتی تھی، تاہم آج طلبہ کو ان کے ورثے کو گہرائی سے سیکھنے کے بھرپور مواقع حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر تیمور نے معاشی، سماجی، سیاسی اور روحانی بنیادوں پر ماوراءالنہر میں ایک مضبوط مرکزی ریاست قائم کی، جس نے بین الاقوامی تجارت اور یورپ کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا ورثہ ازبک قوم کا قیمتی اثاثہ ہے، جسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
جمیلہ عارف بایوا، ہم وطن:
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امیر تیمور کی 690ویں سالگرہ منانا باعث مسرت ہے۔ امیر تیمور نے نہ صرف ازبکستان بلکہ جنوبی ایشیا کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا، اسی لیے ان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی ان پر متعدد تحقیقی کام اور کتب تحریر کی جا چکی ہیں، تاہم ان کے برصغیر میں اقدامات اور تعمیراتی سرگرمیوں پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، جس سے نئی معلومات سامنے آ سکتی ہیں۔
دیگر مقررین نے بھی امیر تیمور کی حیات و خدمات، تیموری دور کی ریاستی نظامت، علم و ثقافت اور سفارت کاری کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان میں مقیم ہم وطنوں کے بچوں نے "تزکاتِ تیموری" کے اقتباسات پیش کیے۔
متعلقہ خبریں
ازبکستان اور قازقستان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کئے
آستانہ کے ورکنگ وزٹ کے ایک حصے کے طور پر، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
جاپان کے نائب وزیر انصاف سے ملاقات پر
28 مئی کو، جمہوریہ ازبکستان کے خارجہ امور کے نائب وزیر اولیم جون عبدلائیف نے ٹوکیو میں جاپان کے نائب وزیر انصاف ہیروشی موریموٹو سے ملاقات کی۔
اپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی کے کمشنر کے ساتھ ملاقات پر
28 مئی کو، جمہوریہ ازبکستان کے خارجہ امور کے نائب وزیر اولیم جون عبدلائیف نے ٹوکیو میں جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی کے کمشنر Hideharu Maruyama سے ملاقات کی۔